ذرائع کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے، 13 ہزار کلو میٹر طویل آئی می وی کیبل میں جدہ کے قریب سمندر میں خرابی آئی ہے جب کہ پہلے سے خرابایک اور عالمی کیبل سی می وی 4 کی خرابی بھی دورنہ کی جاسکی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اوربحالی کے وقت کا تعین کررہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلز پر منتقل کررہا ہے۔کیبل سسٹم میں خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے دفاتر کے کاموں میں خللل پیدا ہورہا ہے۔
No comments:
Post a Comment