5/15/2017

Article Urdu: Famous World Scientist Stephan Hawking

سٹیفن_ہاکنگ.....!
(دور حاضر کا آئن سٹائن)
سٹیفن ہاکنگ اس وقت آئن سٹائن کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان ہے،

 اسے دنیا کا سب سے ذہین شخص بھی کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں چودہ سو سال پہلے فرمایا تھا، یہ کائنات ابھی نامکمل ہے اور دنیا میں روزانہ نئے سیارے جنم لے رہے ہیں۔

 قرآن مجید کی اس تھیوری کو سٹیفن ہاکنگ نے ثابت کیا تھا۔ اس نے کائنات میں ایک ایسا " بلیک ہول " دریافت کیا جس سے روزانہ نئے نئے سیارے جنم لے رہے ہیں، اس نے اس بلیک ہول میں ایسی شعاعیں بھی دریافت کیں جو کائنات میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں،

 یہ شعاعیں سٹیفن ہاکنگ کی مناسبت سے " ہاکنگ ریڈایشن " کہلاتی ہیں ...!

وہ فزکس اور ریاضی کا ایکسپرٹ ہے اور دنیا کے تمامبڑے سائنسدان اسے اپنا گرو سمجھتے ہیں لیکن یہ اس کی زندگی کا محض ایک پہلو ہے،
 اس کا اصل کمال اس کی بیماری ہے، وہ ایم ایس سی تک ایک عام درمیانے درجے کا طالب علم تھا،
 اسے کھیلنے کودنے کا شوق تھا، وہ سائیکل چلاتا تھا، فٹ بال کھیلتا تھا، کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اور روزانہ پانچ کلومیٹر دوڑ لگاتا تھا۔ وہ 1963ءمیں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہاتھا، وہ ایک دن سیڑھیوں سے نیچے پھسل گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا وہاں اس کا طبی معائنہ ہواتو پتہ چلا وہ دنیا کی پیچیدہ ترین بیماری " موٹر نیوران ڈزیز " میں مبتلا ہے

یہ بیماری طبی زبان میں " اے ایل ایس " کہلاتی ہے۔ اس بیماری کا دل سے تعلق ہوتا ہے، ہمارے دل پر چھوٹے چھوٹے عضلات ہوتے ہیں، یہ عضلات ہمارے جسم کو کنٹرول کرتے ہیں، اس بیماری کے انکشاف سے پہلے سائنسدان دماغ کو انسانی جسم کا ڈرائیور سمجھتے تھے
لیکن بیسویں صدی کے شروع میں جب " اے ایل ایس " کا پہلا مریض سامنے آیاتو پتہ چلا انسانی زندگی کا مرکز دماغ نہیں بلکہ قلب ہے اور دنیا کے تمام مذہب ٹھیک کہتے تھے انسان کو دماغ کی بجائے دل پر توجہ دینی چاہئے۔دل کے یہ عضلات " موٹرز " کہلاتے ہیں اگر یہ ”موٹرز“مرنا شروع ہو جائیں تو انسان کے تمام اعضا ایک، ایککر کے ساتھ چھوڑنے لگتے ہیں اور انسان خود کو آہستہ آہستہ مرتے دیکھتا ہے۔ اے ایل ایس کے مریض کی زندگی دو سے تین سال کی مہمان ہوتی ہے، دنیا میں ابھی تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ...!

سٹیفن ہاکنگ 21 سال کی عمر میں اس بیماری کا شکار ہوا تھا، سب سے پہلے اس کے ہاتھ کی انگلیاں مفلوج ہوئیں، پھر اس کے ہاتھ، پھر اس کے بازو، پھر اس کا بالائی دھڑ، پھر اس کے پاﺅں، پھر اسکی ٹانگیں اور آخر میں اس کی زبان بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئی۔ یوں وہ 1965ء میں ویل چیئر تک محدود ہو گیا، پھر اس کی گردن دائیں جانب ڈھلکی اور دوبارہ سیدھی نہ ہو سکی۔
وہ 1974ءتک خوراک اور واش روم کیلئے بھی دوسروں کا محتاج ہو گیا۔ آج اس کے پورے جسم میں صرف پلکوں میں زندگی موجود ہے، یہصرف پلکیں ہلا سکتا ہے ...!ڈاکٹروں نے اسے 1974ء میں”گڈ بائی“ کہہ دیا لیکن ہاکنگ نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے زندہ رہنے، آگے بڑھنے اور اس معذوری کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان بننے کا فیصلہ کیا چنانچہ اس نے ویل چیئر پر کائنات کے رموز کھولنا شروع کئے تو سائنس حیران رہ گئی۔ کیمبرج کے کمپیوٹر سائنسدانوں نے ہاکنگ کیلئے ”ٹاکنگ“ کمپیوٹر بنایا، یہ کمپیوٹر اس کیویل چیئر پر لگا دیا گیا، یہ کمپیوٹر اس کی پلکوں کی زبان سمجھتا ہے، سٹیفن اپنی سوچ کو پلکوں پر شفٹ کرتا ہے، پلکیں ایک خاص زاویے اور ردھم میں ہلتی ہیں، یہ ردھم لفظوں کی شکل اختیار کرتا ہے، یہ لفظ کمپیوٹر کی سکرین پر ٹائپ ہوتے ہیں اور بعد ازاں سپیکر کے ذریعے نشر ہونے لگتے ہیں
چنانچہ سٹیفن ہاکنگ دنیا کا واحد شخص ہے جو اپنی پلکوں سے بولتا ہے اور پوری دنیا اس کی آواز سنتی ہے ...!سٹیفن ہاکنگ نے پلکوں کے ذریعے اب تک بے شمار کتابیں لکھیں، اس نے ”کوانٹم گریوٹی“ اور کائناتی سائنس (کاسمالوجی) کو بے شمار نئے فلسفے بھی دئیے، اس کی کتاب ”اے بریف ہسٹری آف ٹائم“ نے پوری دنیا میں تہلکا مچا دیا تھا، یہ کتاب 237 ہفتے دنیا کی بیسٹ سیلر کتاب رہی اوردنیا بھر میں ناول اور ڈرامے کی طرح خریدی اور پڑھیگئی

سٹیفن ہاکنگ نے 1990ءکی دہائی میں ایک نیا کام شروع کیا، اس نے مایوس لوگوں کو زندگی کی خوبصورتیوں کے بارے میں لیکچر دینا شروع کئے، دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں، ادارے اور فرمز ہاکنگ کی خدمات حاصل کرتی ہیں، ہاکنگ کی ویل چیئر کو سینکڑوں، ہزاروں لوگوں کے سامنے سٹیج پر رکھ دیا جاتا ہے اور وہ کمپیوٹر کے ذریعے لوگوں کو بتاتا ہے کہ :” اگر میں اس معذوری کے باوجود کامیاب ہو سکتا ہوں، اگر میں میڈیکل سائنس کو شکست دے سکتا ہوں، اگر میں موت کا راستہ روک سکتا ہوں تو تم لوگ جن کے سارے اعضاء سلامت ہیں، جو چل سکتے ہیں، جو دونوں ہاتھوں سے کام کر سکتے، جو کھا پی سکتے ہیں، جو قہقہہ لگا سکتے ہیں اور جو اپنے تمام خیالات دوسرے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں وہ کیوںمایوس ہیں

"دوستوں چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کے اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو

No comments:

Post a Comment